اتوار 6؍ربیع الثانی 1445ھ22؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کیساتھ پاکستان روانگی، نور اعوان اور راجہ اقبال دبئی پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ پاکستان روانگی کیلئے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور ن لیگ جنوبی کوریا کے صدر راجہ اقبال عامر دبئی پہنچ گئے ہیں۔

دونوں شخصیات دبئی سے میاں نواز شریف کے ساتھ چارٹرڈ جہاز میں پاکستان روانہ ہوں گی۔

اس حوالے سے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ دنیا بھر سے ن لیگ اوورسیز کے کارکنان اپنے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں تاہم انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ماضی کی طرح اس دفعہ بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ان کے جہاز میں پاکستان روانہ ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق ترانہ بنانے پر مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ اس دفعہ پاکستانی قوم کا اپنے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے جذبہ پہلے سے بہت زیادہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس دفعہ مینار پاکستان کا جلسہ ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔

اس موقع پر ن لیگ جنوبی کوریا کے صدر راجہ اقبال عامر نے کہا کہ جنوبی کوریا سے بھی بڑی تعداد میں لیگی کارکنان پاکستان پہنچ چکے ہیں اور انہیں یہ اعزاز حاصل ہورہا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کے ساتھ ان کے جہاز میں پاکستان سفر کریں گے۔

دوسری جانب ن لیگ اوورسیز کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود بھی دبئی پہنچ گئے ہیں اور وہ بھی نواز شریف کے ساتھ ان کے جہاز میں پاکستان روانہ ہوں گے۔

ن لیگ جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے استقبال کیلئے ن لیگ متحدہ عرب امارات کے اہم رہنما حاجی عبدالغفار پیٹرن ن لیگ دبئی، کاشف آرائیں، عبدالوہاب اور دیگر نے دونوں رہنماؤں کو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.