جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

ن لیگ کے قافلے مینارِ پاکستان کیلئے روانہ ہونا شروع

پاکستان مسلم لیگ ن کے قافلے مینارِ پاکستان کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئے۔

 ن لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 21 اکتوبر کو نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

گلگت بلتستان سے پارٹی کارکنوں کا قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہو گیا ہے جبکہ سندھ سے خصوصی ٹرین لاہور کے لیے آج شام کو روانہ ہو گی۔

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی سعودی عرب سے دبئی آمد کا پروگرام مختصر تاخیر کا شکار ہو گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں اور گاڑیوں کو نواز شریف کی تصاویر، نعروں اور پیغام سے سجایا گیا ہے جبکہ خیبرپختون خوا اور بلوچستان سے کارکنوں کو لے کر خصوصی ٹرینیں کل روانہ ہوں گی۔

ن لیگ کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹریفک سمیت دیگر انتظامات کے لیے کمیٹیوں نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ مینارِ پاکستان پر اسٹیج کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.