جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں: بابر کا کھلاڑیوں کو پیغام

کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں۔

بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کہا کہ مجھے آپ پر 100 فیصد یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ لو گ یقین رکھیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو اپنی اپروچ میں مکمل طور پر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

قومی ٹیم آج چناسوامی اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ میں حصہ لے گی۔

پاکستان ٹیم کل آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں مدِ مقابل ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.