جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

حیدر آباد سے ن لیگی قافلہ 3 بجے لاہور روانہ ہو گا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قافلے مینارِ پاکستان کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئے۔

حیدر آباد ریلوے اسٹیشن سے کارکنوں کی خصوصی ٹرین آج سہ پہر 3 بجے روانہ ہو گی۔

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں حیدر آباد سے کارکنوں کا قافلہ روانہ ہو گا۔

ٹرین میں حیدر آباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰیار، میر پور خاص، مٹیاری و دیگر اضلاع کے کارکنان روانہ ہوں گے۔

یہ خصوصی ٹرین شہداد پور، پڈ عیدن، روہڑی سے ہوتی ہوئی لاہور بادامی باغ پہنچے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.