جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ: بنگلا دیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے سترہویں میچ میں بنگلا دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کا یہ میچ پونے میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور بنگلا دیش ٹیم کی قیادت نجم الحسن شانتو کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین، تین میچز کھیل چکی ہیں، بھارت نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں جبکہ بنگلا دیش نے ایک میچ جیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.