جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

شہریار آفریدی کے بھائی فرخ کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی گئی

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سیاسی رہنما شہریار آفریدی کے بھائی فرخ جمال کے پیش ہونے پر بازیابی سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے فرخ جمال کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔

اس دوران فرخ جمال آفریدی اپنے وکیل خالد اسماعیل ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے فرخ جمال آفریدی کی بازیابی میں تاخیر پر ڈی پی او جہلم پر برہمی کا اظہار کیا۔

فرخ جمال کے وکیل نے عدالت میں سماعت کے دوران مؤقف اختیار کی کہ فرخ جمال آفریدی کا شناختی کارڈ اور موبائل فون واپس نہیں کیا گیا۔

جس پر عدالت نے فرخ جمال آفریدی کا شناختی کارڈ اور موبائل فون واپس دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.