جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول میں بتدریج بہتری آ رہی ہے: ترجمان

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پروازوں کے شیڈول میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

ایک بیان میں پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایندھن کی فراہمی کے لیے قومی ایئر لائن اپنے وسائل سے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 19 اکتوبر سے پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول میں مزید بہتری آئے گی۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا انتظامی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا، اندرون اور بیرونِ ملک 35 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد قومی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکمتِ عملی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو چلا رہی ہے، پی ایس او ادائیگی کے بعد ترجیحی پروازوں کے لیے ایندھن فراہم کر رہا ہے۔

ایئر لائن ذرائع نے بتایا ہے کہ ترجیحی غیر ملکی پروازوں میں سعودی عرب، کینیڈا، ترکیہ اور گلف ممالک کے روٹس شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.