جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو انتقال کر گئے

سینئر سیاستدان سابق گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہيم ابڑو کے مطابق ممتاز بھٹو کچھ عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال کراچی ميں اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ممتاز…

عمران صاحب خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران صاحب خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں، خود مختار اداروں، الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں کو عمران صاحب خاطر میں نہیں لاتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے…

حب پاور پلانٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے پیداوار متاثر ہوئی ، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ چائنہ حب پاور پلانٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی جس کی وجہ سے گیس کی فراہمی چند دنوں کیلئے عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔حماد اظہر کو وزارتِ خزانہ کا اضافی چارج ملنے کے…

اسلام آباد: کتنی فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 43 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ اسلام آباد میں ویکسین کی اہل آبادی 14 لاکھ 61 ہزار834 ہے۔ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے 3 لاکھ 9 ہزار 688 افراد کی کورونا…

ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلوے پولیس نے سخت سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیئے، ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں پر ریلوے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی۔اہم تنصیبات، ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی، خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کے کمانڈوز کی تعیناتی…

پنجاب بھر میں فائزر ویکسین کا اسٹاک ختم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں فائزر ویکسین کا اسٹاک ختم ہوگیا جبکہ ویکسین کی دوسری کھیپ تاحال نہیں آسکی، فائزر ویکسین کی دو ڈوز لگوا کر بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد رُل کر رہ گئے۔ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 15 جولائی تک پنجاب…

تعصب کی سیاست سے باہر آنے تک MQM شکست خوردہ ہی رہیگی، اسماعیل راہو

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم جب تک تعصب کی سیاست سے باہر نہیں نکلتی تب تک شکست خوردہ ہی رہے گی، ایم کیو ایم اور اتحادیوں کے تمام بیان فقط پی پی پی اور سندھ حکومت کے خلاف ہوتے ہیں۔صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے…

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے کراچی میں بھی ووٹنگ ہو گی

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں کراچی سے 2 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہو گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی 2021ء کے انتخابات کے سلسلے میں 33 حلقوں میں پولنگ کے پہلے مرحلے کے تحت الیکشن ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے سرکاری ملازمین کی پولنگ…

صرف ویکسینیشن ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف مؤثر علاج ہے: سیکریٹری ہیلتھ پنجاب

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، صرف ویکسینیشن ہی ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف واحد اور مؤثر علاج ہے۔لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے…

شہباز شریف کا صنعتوں اور سی این جی شعبے کو گیس کی بندش پر اظہارِ تشویش

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے صنعتوں اور سی این جی شعبے کو گیس کی بندش پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ مہینے سے بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈشیڈنگ کا…

گوادر میں کورونا مثبت شرح 21 فیصد ہو گئی

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتِ حال بدستور تشویش ناک ہے، گزشتہ روز گوادر میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 21 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گوادر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی اوسط شرح…

عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بلکہ بدبودار بنانے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور آلودگی میں…

داسو پروجیکٹ پر تعمیر جلد دوبارہ شروع ہو گی: دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ داسو پروجیکٹ پر چینی کمپنی نے جلد دوبارہ کام شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، پروجیکٹ پر تعمیر جلد دوبارہ شروع ہو گی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی کنسٹرکشن کمپنی نے پاکستانی…

وزیرِ اعظم عمران خان کا بخارا کا دورہ، بزرگ کے مزار پر فاتحہ خوانی

وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے دورۂ ازبکستان کے دوران جمعے کے روز قدیم شہر بخارا کا بھی دورہ کیا۔وزیرِ اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس یادگار دورے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، تصاویر میں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر فواد چوہدری…

افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

 پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 354-365 اور 342 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی۔واضح…

پاکستان ٹیم انگلینڈ میں عید منائے گی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف پاکستان کرکٹ ٹیم عید الاضحیٰ اپنوں سے دور انگلینڈ میں منائے گی۔قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی منگل کو ہو گا۔گرین شرٹس بدھ…

کراچی:گرفتار SIU اہلکاروں کیخلاف تفتیش کادائرہ بڑھا دیا گیا

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)کے گرفتار6 اہلکاروں سے تفتیش کادائرہ کار بڑھا دیا گیا، اہلکاروں کے شہریوں سے لوٹ مارکا مزید ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ڈیٹا شہر بھر کے تمام تھانوں سے اکھٹا کیا جارہا ہے،…

اورنج لائن کے کرایوں میں کمی کی تجویز

محکمہ ٹرانسپورٹ نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافروں کی تعداد میں اضافے کے لئے سفارشات تیار کرکے پنجاب حکومت کو ارسال کر دیں، سفارشات میں کرایوں میں کمی کےحوالے سے مختلف تجاویز دی گئی ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ فاصلے…

کوئٹہ: سرکاری پیٹرول پمپ سیل

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سرکاری پیٹرول پمپ سیل کردیا گیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے بتایا کہ ایئرپورٹ روڈ پر قائم سرکاری پیٹرول پمپ سیل کیا گیا ہے۔اے سی زوہیب الحق نے کہا کہ پیٹرول پمپ کو خطرناک اسٹرکچر کی وجہ سے عوامی تحفظ…

ہنہ جھیل میں پانی آگیا

گزشتہ 3 سے 4 روز کی بارش کے بعد وادی کوئٹہ کے قریب واقع ہنہ جھیل میں پانی آ گیا، بارش کے پانی سے ہنہ جھیل تقریباً بھر گئی ہے۔ہنہ جھیل میں پانی آنے سے آبی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔واٹر اسپورٹس اکیڈمی کے انچارج حیات درانی کا کہنا ہے…