بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلوے پولیس نے سخت سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیئے، ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں پر ریلوے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی۔

اہم تنصیبات، ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی، خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کے کمانڈوز کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

پاکستانیوں کا اسکول کی ڈیسک پر یا عام عوامی جگہوں پر اپنا نمبر لکھ دینا تو عام بات ہے لیکن پی آئی اے طیارے میں بھی ایک مسافر نے اپنا نمبر لکھ چھوڑا۔

آئی جی ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے کی حدود میں آنے والی مساجد اور امام بارگاہوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اسٹیشنوں اور ٹرینوں کی بم ڈسپوزل عملے سے مکمل سوئپنگ کرائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.