بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تعصب کی سیاست سے باہر آنے تک MQM شکست خوردہ ہی رہیگی، اسماعیل راہو

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم جب تک تعصب کی سیاست سے باہر نہیں نکلتی تب تک شکست خوردہ ہی رہے گی، ایم کیو ایم اور اتحادیوں کے تمام بیان فقط پی پی پی اور سندھ حکومت کے خلاف ہوتے ہیں۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے خواجہ اظہار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رہنما ایم کیو ایم کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، متحدہ اب بھی سوچ کے اسی خول میں ہے جہاں انہیں بانی ایم کیو ایم نےبند کیا تھا۔

اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو اسلام آباد میں ان کی بولتی بندہوتی ہے، سندھی افسران کو جاہل کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں، ان ہی جاہلوں نے سب سے پہلے پاکستان کی قراداد منظور کی۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں نہ صرف سندھ بلکہ پورےپاکستان سےافسران تعینا ت ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.