بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: کتنی فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 43 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ اسلام آباد میں ویکسین کی اہل آبادی 14 لاکھ 61 ہزار834 ہے۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے 3 لاکھ 9 ہزار 688 افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوچکی جبکہ 6 لاکھ 30 ہزار 978 شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 3 لاکھ 21 ہزار290 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھرمیں فائزر ویکسین کا اسٹاک ختم ہوگیا جبکہ ویکسین کی دوسری کھیپ تاحال نہیں آسکی، فائزر ویکسین کی دو ڈوز لگوا کر بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد رُل کر رہ گئے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ویکسین لگانے کا دائرہ بڑھایا ہے، یونین کونسل کی سطح پر ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہر میں موبائل ویکسینیشن کمیپ لگائے جا رہے ہیں جبکہ مویشی منڈی میں ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کیمپ لگایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.