بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے کراچی میں بھی ووٹنگ ہو گی

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں کراچی سے 2 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہو گی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی 2021ء کے انتخابات کے سلسلے میں 33 حلقوں میں پولنگ کے پہلے مرحلے کے تحت الیکشن ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے سرکاری ملازمین کی پولنگ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں حلقوں کے لیے شہرِ قائد میں کُل 33 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جموں ون ایل اے 34 کے لیے شہر میں 12 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے جائیں گے، اس حلقے کے کراچی کے ووٹرز کی تعداد 591 ہے۔

اسلام آباد (طارق بٹ) آزادجموں و کشمیر کے عام…

دوسرے حلقے آزاد کشمیر وادی ون ایل اے 11 کے لیے 21 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں، اس حلقے میں کراچی کے ووٹرز کی تعداد 3 ہزار 860 ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.