بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو انتقال کر گئے

سینئر سیاستدان سابق گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہيم ابڑو کے مطابق ممتاز بھٹو کچھ عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال کراچی ميں اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ممتاز بھٹو کی میت 6 بجے ان کے آبائی شہر لاڑکانہ روانہ کی جائےگی۔

سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

ممتاز بھٹو سابق وزيرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

ممتاز بھٹو نے 22 دسمبر 1971ء سے 20 اپریل 1972ء تک سندھ کے آٹھویں گورنر کے فرائض سرانجام دیئے، بعد ازاں یکم مئی 1972ء سے 20 دسمبر 1972ء تک وہ صوبہ سندھ کے 13ویں وزیرِ اعلیٰ بھی رہے۔

ممتاز بھٹو 1967ء سے 1988ء تک پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، بعد میں انہوں نے اپنی سندھ نیشنل فرنٹ کے نام سے سیاسی جماعت بنائی۔

ممتاز بھٹو نے 2017ء میں اپنی سیاسی جماعت ’سندھ نیشنل فرنٹ‘ کو تحریکِ انصاف میں ضم کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.