بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی:گرفتار SIU اہلکاروں کیخلاف تفتیش کادائرہ بڑھا دیا گیا

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)کے گرفتار6 اہلکاروں سے تفتیش کادائرہ کار بڑھا دیا گیا، اہلکاروں کے شہریوں سے لوٹ مارکا مزید ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیٹا شہر بھر کے تمام تھانوں سے اکھٹا کیا جارہا ہے، جبکہ کچھ متاثرہ شہریوں نے پولیس سے رابطہ بھی کیا ہےجن سے گرفتار ایس آئی یو اہلکاروں کی شناخت کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی سے گرفتار کیے گئے ایس آئی یو اہلکاروں کے قبضے سے 65 تولہ سونا برآمد ہوا تھا، ملزمان نے یہ سونا اپنے دفتر میں الماری میں چھپا کر رکھا تھا،ملزمان نے واردات 24 جون کی رات بھٹائی آباد میں کی تھی جس میں انہوں نے گھر میں چوری کرنے والی ملازمہ کے گھر سے سونا برآمد کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس آئی یو اہلکاروں کو ضلع شرقی کی تفتیشی پولیس نے کارروائی میں گرفتارکیا تھا، ایس آئی یو اہلکاروں نے ایسٹ پولیس کو مبینہ طور پر کارروائی سے آگاہ بھی نہیں کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.