بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ: سرکاری پیٹرول پمپ سیل

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سرکاری پیٹرول پمپ سیل کردیا گیا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے بتایا کہ ایئرپورٹ روڈ پر قائم سرکاری پیٹرول پمپ سیل کیا گیا ہے۔

اے سی زوہیب الحق نے کہا کہ پیٹرول پمپ کو خطرناک اسٹرکچر کی وجہ سے عوامی تحفظ میں سیل کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسٹرکچر کو ہٹانے کے لیے ٹیکنیکل ٹیم کام کررہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.