بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوادر میں کورونا مثبت شرح 21 فیصد ہو گئی

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتِ حال بدستور تشویش ناک ہے، گزشتہ روز گوادر میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 21 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گوادر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی اوسط شرح تقریباً 29 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے فائزر ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق کورونا مریضوں اور بخار میں مبتلا افراد کو بھی فائزر نہیں لگائی جاسکے گی۔

محکمۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 77  ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 489 کے نتائج مثبت آئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوادر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

گوادر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز نظر انداز کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.