بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کا صنعتوں اور سی این جی شعبے کو گیس کی بندش پر اظہارِ تشویش

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے صنعتوں اور سی این جی شعبے کو گیس کی بندش پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ مہینے سے بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈشیڈنگ کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جو بدانتظامی کی انتہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، حالات واقعات نے پی ٹی آئی کے اس دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ ن لیگ نے زیادہ بجلی بنادی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بلکہ بدبودار بنانے آئے ہیں۔

 مسلم لیگ نون کے صدر نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ ن لیگ نے ملکی ضروریات کے مدِنظر بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائی جبکہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیچھے پی ٹی آئی کی دولت کمانے کی ہوس اور بدترین نااہلی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم عمران خان اور اُن کی کابینہ ہے، مقامی صنعت اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی مکمل بندش قوم کے لیے ایک اور بری خبر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے گیس بحران کا ملبہ پی ٹی آئی نے ایل این جی ٹرمینل کی دو روزہ بندش پر ڈالا تھا، پھر اب گیس کی اس بندش کی کیا وجہ اور جواز ہے؟  

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم لاہور کے حُسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہوس زر کا خمیازہ صنعت اور سی این جی مالکان کو نقصان کی صورت بھگتنا پڑ رہا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، تباہ حال معیشت میں گیس لوڈشیڈنگ عوام کی زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بحران پر قومی اسمبلی میں بحث کرائے تاکہ اس مسئلے کا کوئی حل نکلنے سے عوام کو ریلیف مل سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.