بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم انگلینڈ میں عید منائے گی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف پاکستان کرکٹ ٹیم عید الاضحیٰ اپنوں سے دور انگلینڈ میں منائے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی منگل کو ہو گا۔

گرین شرٹس بدھ کو انگلینڈ سے ویسٹ انڈیز کے لئے روانہ ہو گی، جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ کرکٹرز اپنے اپنے گھروں میں عید کریں گے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کاعید کے دوسرے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل شروع ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان وومن ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز ختم کر کے 20اور 21 جولائی کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.