Browsing Category
Urdunews
کراچی،گاڑی میں ٹائیگر کو سیر کرانےکی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی کے پوش علاقے میں لگژری گاڑی میں ٹائیگر کو سیر کرانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں ٹائیگر کو کار کی اگلی نشست پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو سےمتعلق کارروائی کرنے کے لیے شواہد اکٹھا کر رہے ہیں تاہم…
انسانی جذبات ظاہر کرنے والا روبوٹ
جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسا نیکولا نامی روبوٹ تیار کیا ہے جو انسانی جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ روبوٹ اپنے چہرے پر خوشی، غم، خوف، غصے، حیرت، اور مضحکہ خیز تاثرات ظاہر کرتا ہے۔ صرف آنکھوں اور پیشانی پر بل کے لیے اس میں چھ…
ملک کا سیاسی ماحول زہر آلود ہوگیا ہے، شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ملک کے سیاسی ماحول کو دن رات گالیاں دے کر اور چور ڈاکو کہہ کر زہر آلود کر دیا گیا ہے، یہ مکافات عمل ہے، اس پر کیا کہا جا سکتا ہے، حمزہ شہباز ، چوہدری پرویز الہٰی سے مذاکرات کے سوال کا جواب…
شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد
شمالی وزیرستان کے علاقے مدی خیل میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں سب مشین گنز، لائٹ مشین گنز، آر پی…
پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر
آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورۂ پاکستان میں شامل تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا ہے۔ سیریز میں شامل تین ٹیسٹ میچز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم…
مائیکل وان کی ایک بار پھر پی ایس ایل کی کُھل کر تعریف
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک بار پھر کُھل کر تعریف کی ہے۔پاکستان سپُر لیگ کے سنسی خیز پلے آف میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں ، 27 فروری کو ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہی کھیلا…
پُرامید ہیں آج انصاف ملے گا: والد نور مقدم
اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا ہے کہ سب پُرامید ہیں کہ نور مقدم قتل کیس میں آج انصاف ملے گا۔نور مقدم قتل کیس کا آج فیصلہ سنایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملزم ظاہر جعفر، اس کے والد ذاکر جعفر اور گھریلو…
شاہنواز دھانی کی فتح گر پرفارمنس، شاہد آفریدی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے بولر شاہنواز دھانی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ شاہنواز دھانی نے ایک مرتبہ پھر اپنی بہترین گیند…
روسی بینک کے 250 ملین ڈالر کےاثاثے منجمد کیےجائیں گے، بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔روس یوکرین کشیدگی کے معاملے پر اپنے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی بینک کے 250 ملین ڈالر کےاثاثے منجمد کیےجائیں گے، ماسکو کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کی صلاحیت کو ہدف…
برطانیہ کا روس پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے روس کے اہم بینکوں کے برطانیہ میں اثاثے منجمند کردیے۔ برطانیہ سے پیسا اکٹھا کرنے والی روسی کمپنیوں پر…
ملتان ایئرپورٹ پر مسافروں سے وارداتیں کرنے والا گروہ پکڑا گیا
ملتان ایئرپورٹ پر بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے ساتھ وارداتیں کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔تین رکنی گروہ مسافروں کے پرس چراتا تھا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کوئٹہ کی بڑیچ مارکیٹ سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث…
وزیراعظم عمران خان کی صدر پیوٹن سے آج ملاقات ہوگی
وزیراعظم عمران خان روس کے صدر پیوٹن سے آج اہم ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر بات ہوگی۔ توانائی شعبے پر بھی عمران خان اور پیوٹن بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے…
آصف زرداری آج سراج الحق سے ملاقات کریں گے
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔آصف زرداری اور سراج الحق کی ملاقات دوپہر 3 بجے منصورہ میں ہوگی، ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں…
تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، عمر ایوب
وفاقی وزیر عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں وفاقی وزیر نے اپنے دستخط کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا لکھ کر پرچہ لہرا دیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی…
اگلی حکومت چند ہفتوں کیلئے قائم ہونی ہے، قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگلی حکومت چند ہفتوں کے لیے قائم ہونی ہے، چودھری صاحبان اُس میں وزارت اعلیٰ لے کر کیا کریں گے؟جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا…
نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
اسلام آباد میں بیدردی سے قتل ہونے والی لڑکی نور مقدم کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ملزم ظاہر جعفر پر الزام ہے کہ اس نے 20 جولائی 2021 کو اپنے گھر میں نور مقدم کو قتل کیا تھا۔پولیس نے ظاہر جعفر کو خون آلود قمیض میں سیکٹر ایف…
نادرا افسر پر تشدد، پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے نے ضمانت کرالی
سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما غلام عباس کے بیٹے احسن عباس کی جانب سے نادرا افسر کو تھپڑ مارنے کے بعد مقدمہ درج ہونے پر ملزم احسن عباس نے ضمانت کرالی۔پی ٹی آئی رہنما غلام عباس کے بیٹے احسن عباس نے الٹا نادرا افسر پر مار پٹائی کا الزام بھی…
(ن) لیگ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الٰہی کے نام پر راضی نہیں، ذرائع
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پرویز الٰہی کے نام پر راضی نہیں ہے، پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ نام کی تجویز…
ایم کیو ایم پھر حکومت سے روٹھی نظر آنے لگی
ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر حکومت سے روٹھی روٹھی نظر آنے لگی ہے۔کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں بارڈر لائن پر کھڑے ہیں، کسی بھی وقت یہ لائن کراس ہو سکتی ہے۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق…
شہید ملت انڈر پاس میں ناکا بندی کرکے ملزمان کی لوٹ مار
کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شہید ملت روڈ پر انڈر پاس کے اندر مسلح ملزمان نے ناکا بندی کر کے لوٹ مار شروع کردی اس دوران اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔پولیس کی کارروائی کے دوران ایک مسلح ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 فرار…