جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جی ڈی اے نے جنرل سیٹوں کے لیے 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کردیئے

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے قومی و صوبائی اسمبلی کی جنرل سیٹوں کے لیے 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کردیئے۔

ترجمان جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم نے خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیئے۔

اس حوالے سے سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق آئین کا حصہ ہیں، جی ڈی اے میں شامل تمام جماعتیں پروگریسو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں بھی خواتین کو جی ڈی اے کے ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے نے کہا کہ پیر صاحب پگارا نے ہمیشہ بچیوں کی تعلیم پر زور دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.