جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صورتحال بہتر ہونے پر فلسطینیوں کی واپسی ہونی چاہیے، انٹونی بلنکن

اسرائیل میں موجود امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں روزانہ ہونے والی شہریوں کی اموات کافی زیادہ ہیں، صورتحال بہتر ہونے پر فلسطینیوں کی واپسی ضرور ہونی چاہیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازع کو خطے میں پھیلنے سے بچانے کے لیے اسرائیلی حکام سے جامع گفتگو ہوئی، خطے میں سلامتی کے لیے امریکا اسرائیل سفارتی راستے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی غزہ سے باہر آباد ہونے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں، فلسطینی اتھارٹی پر اصلاحات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہ ہونے کا اسرائیلی مقصد حاصل ہونا اہم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست امن کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام واضح ہونے پر خطے کے ممالک غزہ میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.