cctv grindr hookup tampa galaxy s10 stereo hookup gay hookup apps nz gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر

آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورۂ پاکستان میں شامل تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا ہے۔

سیریز میں شامل تین ٹیسٹ میچز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اور پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے 24 برس بعد ہونے والے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

 آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے کو اس سیریز کے لئے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے رنجن مدوگالے وہ واحد میچ ریفری ہیں جو اب تک 200 سے زائد ٹیسٹ میچز میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔

 تین مرتبہ آئی سی سی کے امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے علیم ڈار اب تک 136 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔

پی سی بی کے امپائر برائے 2020 اور 2021 کا ایوارڈ وصول کرنے والے آصف یعقوب سیریز کے پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میں یہ ذمہ داریاں راشد ریاض نبھائیں گے۔

یہ دونوں امپائرز سیریز میں شامل ون ڈےانٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں احسن رضا اور علیم ڈار کے ساتھ آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔ وائٹ بال سیریز میں میچ ریفری کے فرائض جاوید ملک ادا کریں گے۔

میچ آفیشلز:

4 تا 8 مارچ- پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی۔

علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

12 تا 16 مارچ – دوسرا ٹیسٹ، کراچی۔

 علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)؛ رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

21 تا 25 مارچ – تیسرا ٹیسٹ، لاہور۔

علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

29 مارچ – پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ، راولپنڈی۔

 علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈامپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

31 مارچ – دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ، راولپنڈی۔

علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

2 اپریل – تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ، راولپنڈی۔

علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈامپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

5 اپریل – واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، راولپنڈی۔

علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.