بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگلی حکومت چند ہفتوں کیلئے قائم ہونی ہے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگلی حکومت چند ہفتوں کے لیے قائم ہونی ہے، چودھری صاحبان اُس میں وزارت اعلیٰ لے کر کیا کریں گے؟

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کی جلد کامیابی کی نوید سنانے کے لیے تیار ہے، وقت کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کی تیاری پوری ہے لیکن اُس سے پہلے کوئی حتمی نتیجہ نکل آیا تو شاید اُس کی نوبت ہی نہ آئے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے جو قانون حکومت نے خود بنایا ہے، فواد چودھری حالیہ بیان دے کر خود اُس کے زمرے میں آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں طے پایا کہ سیاسی منظر نامے میں آصف زرداری اور پرویز الٰہی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.