dog screening hookup to laptop galaxy s10 stereo hookup daty hookup farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، عمر ایوب

وفاقی وزیر عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں وفاقی وزیر نے اپنے دستخط کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا لکھ کر پرچہ لہرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ملاقاتوں سے چائے، پیسٹری والوں کے کاروبار کو فائدہ ہوگا، ان ملاقاتوں کا سیاسی فائدہ صفر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی نے چوہدری برادران کو سیاسی فیصلے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

میزبان منیب فاروق کے اصرار کے باوجود پیپلزپارٹی کے چودھری منظور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے دعوے کو لکھ کر دینے سے گریز کیا۔

چودھری منظور نے کہا کہ کپتان میچ ہار رہا ہو تو میدان سے بھاگ نہیں جاتا، کھیلنے تو جانا پڑتا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ عمرانی حاکمیت کا جنازہ شاہراہ دستور پر پڑا ہے جسے اس کے اتحادی اور لانے والے بھی اٹھا نہیں پا رہے۔

اس موقع پر لیگی رہنما خرم دستگیر نے انکشاف کیا کہ ان کی جماعت نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ عدم اعتماد کے بعد وہ اپنا وزیراعظم لے آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.