hookup lynchburg va cctv grindr hookup tampa curvy hookup whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہنواز دھانی کی فتح گر پرفارمنس، شاہد آفریدی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے بولر شاہنواز دھانی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 

شاہنواز دھانی نے ایک مرتبہ پھر اپنی بہترین گیند بازی اور اتنی ہی اچھی فیلڈنگ کی بدولت اپنی سیلیبریشن کے ساتھ انصاف کردیا۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے کوالیفائر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف اس میچ میں 4 اوورز کے کوٹہ میں صرف 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں جبکہ ایک کیچ بھی لیا اور اسی وجہ سے وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ 

جہاں ایک روز قبل شاہد آفریدی شاہنواز دھانی کی تعریف میں کنجوسی کرتے دکھائی دے رہے تھے اور ان کی سیلیبریشن کو پرفارمنس سے منسوب کرنے کی کوشش کررہے تھے، اب انہوں نے ان کی دل کھول کر فاسٹ بولر کی تعریف کرڈالی۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے میچ میں کامیابی پر ملتان سلطانز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ 

سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر نے شاہنواز دھانی کے لیے تحریر کیا کہ آج فاسٹ بولر کو ان کی ناقابلِ یقین حد تک کی صلاحیت کو پیش کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس طرح انہوں نے گزشتہ سیزن میں پرفارمنس دکھائی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ملتان سلطانز میں شامل فاٹ بولر شاہنواز دھانی کی وکٹ لینے پر سیلیبریشن تھوڑی اوور (زیادہ) ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے متعلق کہا تھا کہ شاہنواز دھانی سے میں زیادہ خوش نہیں ہوں، دھانی ابھی تک اپنی پرفارمنس میں کوئی بہتری نہیں لاسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دھانی کی سیلیبریشن تھوڑی زیادہ ہے، یہ ساری چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ پرفارمنس دے رہے ہوں، پہلے کچھ حاصل کرلو پھر ایسے جشن کے اسٹائل اپناؤ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.