بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہید ملت انڈر پاس میں ناکا بندی کرکے ملزمان کی لوٹ مار

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شہید ملت روڈ پر انڈر پاس کے اندر مسلح ملزمان نے ناکا بندی کر کے لوٹ مار شروع کردی اس دوران اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔

پولیس کی کارروائی کے دوران ایک مسلح ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مقدس حیدر کے مطابق شہید ملت روڈ پر مسلح ملزمان کی جانب سے لوٹ مار کی شکایت پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ فیروز آباد تھانے کے اہلکار طارق روڈ کے قریب موجود تھے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے کوئیک ایکشن کیا۔

پولیس کے مطابق لوٹ مار میں ملوث ملزمان کو گھیر لیا تو ملزمان دو مختلف ڈائریکشنز پر فرار ہونے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے۔ پولیس اہلکاروں کے تعاقب کے دوران ایک ملزم شدید زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزم کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.