office hookup hookup Mount Ephraim free hookup sites usa ford escort zx2 sr ecu hookup a v hookup on xbox 360 homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

(ن) لیگ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الٰہی کے نام پر راضی نہیں، ذرائع

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پرویز الٰہی کے نام پر راضی نہیں ہے، پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ نام کی تجویز نواز شریف کے سامنے رکھی جائے گی اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 رکن قومی اسمبلی اس وقت مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطے میں ہیں اور یہ ارکان (ق) لیگ کے ذریعے ہی آگے چلیں گے۔

ادھر پیپلزپارٹی بھی بعض ارکان اسمبلی کےساتھ رابطوں میں ہے، 25 کے قریب ارکان قومی اسمبلی اپوزیشن اور (ق) لیگ سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی تجویز ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہٰی کو دی جائے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کی تیاری پوری ہے لیکن اُس سے پہلے کوئی حتمی نتیجہ نکل آیا تو شاید اُس کی نوبت ہی نہ آئے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی لائحہ عمل طے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ن لیگ، پی پی پی اور جے یو آئی ف کے تین تین رہنما شامل ہوں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.