جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی صدر کی نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت

اسرائیلی صدر نے وزیراعظم نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔صدر روون رِیولِن نے حکومت سازی کیلئے وزیراعظم نتین یاہو کو نامزد کیا ہے لیکن انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ کوئی بھی امیدوار اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ پارلیمان کا…

یوسف گیلانی کے انٹرویو پر صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی وضاحت

یوسف رضا گیلانی کے انٹرویو سے متعلق اُن کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی نے وضاحت کردی۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے انٹرویو کے دوران کہیں بھی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی حمایت کا اعتراف نہیں کیا۔علی قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ…

پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں پروپیگنڈا ہے، جہانگیر ترین کی تردید

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیدیا۔ایک بیان میں جہانگیر ترین نے پی پی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا…

مریم نواز کی نیب درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ضمانت منسوخی کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔مریم نواز کی طرف سے اُن کے وکلاء نے اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں جواب داخل کروادیا۔جواب میں…

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 28 لاکھ 74 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 24 لاکھ 37 ہزار 230 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 74…

انڈونیشیا ، بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد 157 ہوگئی

 انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں طوفانی بارشوں،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہونے والی اموات کی تعداد 157 ہوگئی۔حکام کے مطابق انڈونیشیا میں مختلف حادثات میں 157اموات ہوئی ہیں جبکہ 70 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کیلئے ریسکیو…

جوہری معاہدہ بچانے کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات

جوہری معاہدہ بچانے کیلئےامریکا اورایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج سے ویانا میں شروع ہورہے ہیں۔یورپی یونین کی صدارت میں ویانا میں آج ایران جوہری معاہدے کے رکن ملکوں کے درمیان مذاکرات شروع ہورہے ہیں جبکہ امریکی وفد اس ملاقات کا حصہ…

ابوظہبی، پہلی باضابطہ پرواز اسرائیل روانہ

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز نے ابوظہبی اور اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے مابین باضابطہ طور پر فضائی سفر کا آغاز کر دیا ہے، اتحاد ائیر ویز کی پہلی پرواز ای وائی 598 مسافروں کو لے کر منگل کی دوپہر تل ابیب پہنچی۔ ایوی ایشن ذرائع کے…

نائیجیریا : مسلح افراد کا جیل پر حملہ ، 1800 قیدی فرار

نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے۔ نائیجیریا کے صوبے ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے، حملہ آور مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری…

اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے جمہوریت کے لیے طویل قربانیاں دی ہیں، پی ڈی ایم کا اتحاد بڑے مقصد کے لیے ہے۔ن…

اسلام آباد: ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں باپ بیٹے کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھی بھیجا گیا تھا، جس کا متن مالی فراڈ کے ضمن میں طلبی سے متعلق تھا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اگر…

اگلا چیئرمین ایف بی آر کون؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اگلا چیئرمین کون ہو؟، اس کا فیصلہ اب تک نہ ہوسکا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق موجودہ چیئرمین جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو ختم ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق جاوید غنی کی مدت ملازمت میں توسیع کی…

سندھ میں کورونا کے 312 نئے کیسز، چھ مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6778 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں سندھ میں کورونا کے 312 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ کورونا سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے…

’کونسی پی ڈی ایم؟ کیسی پی ڈی ایم؟‘، شیخ رشید کا سوال

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے استفسار کیا ہے کہ ’کونسی پی ڈی ایم؟ کیسی پی ڈی ایم؟‘ میں تو پہلے ہی ان کی موت کی پیشگوئی کرچکا تھا۔عوامی نیشنل پارٹی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے اعلان پر جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے تو پہلے…

امارات کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے تجارتی بنیادوں پر کام شروع کردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے کمرشل بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے منگل کو ٹوئٹر پر تصاویر کے ساتھ یہ اعلان کیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق…

عمران خان کو بلیک میل کرنے والا اتحاد کرچی کرچی ہوگیا، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بلیک میل کرنے والا اتحاد کرچی کرچی ہوگیا۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے علیحدگی کے اعلان کے بعد فردوس عاشق…

کورونا کیسز میں تیزی، دلی میں بھی آج سے 30 اپریل تک رات کا کرفیو نافذ

مہاراشٹر اور راجستھان کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی آج سے 30 اپریل تک رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔دلی حکومت نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اچانک تیزی اور مثبت آنے کی شرح میں اضافے کے باعث رات کا کرفیو لگانے کی…

بی اے پی کی حمایت لینے کا فیصلہ بلاول بھٹو کا تھا، یوسف گیلانی

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی حمایت لینے کا فیصلہ بلاول بھٹو کا تھا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بی اے پی کے 4 ناراض ارکان نے بلاول بھٹو…

گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد مردہ ڈولفن ملیں، تحقیقات شروع

افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئیں، مقامی افراد مردہ ڈولفن ٹرکوں میں بھر کر لے جانے لگے، اتنی بڑی تعداد میں ڈولفن کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔سربراہ فشریز کمیشن کے مطابق دارالحکومت…

جہانگیر ترین اور آصف زرداری کی ملاقات جلد ہوگی، شمولیت کا امکان، شہلا رضا

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔شہلا رضا نے ایک بیان میں کہا کہ جہانگیر ترین نے پی پی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے…