بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد مردہ ڈولفن ملیں، تحقیقات شروع

افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئیں، مقامی افراد مردہ ڈولفن ٹرکوں میں بھر کر لے جانے لگے، اتنی بڑی تعداد میں ڈولفن کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

سربراہ فشریز کمیشن کے مطابق دارالحکومت آکرا کے ساحل پر 80 سے 100 کی تعداد میں مردہ ڈولفن ملی ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ڈولفن کی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 

مردہ ڈولفن کی فش مارکیٹ میں فروخت روکنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

شہر کے ایک اور ساحلی علاقے میں مردہ مچھلیوں کے ملنے کی بھی اطلاعات ہیں، ڈولفن کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.