بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی صدر کی جارج فلائیڈ کے لواحقین سے ملاقات

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے پولیس اہلکار کے تشدد سے ہلاک ہونے والے جارج فلائیڈ کے لواحقین سے ملاقات کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن سے ملاقات کرنیوالوں میں جارج فلائیڈکی کمسن بیٹی بھی شامل تھی۔

واضح رہے کہ سفید فام پولیس اہلکار نے فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھ کر اسے قتل کردیا تھا، بائیڈن کی جانب سے پولیس اصلاحات کاوعدہ تاحال پورا نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.