بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج ہونے والا مکمل چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

چاند کو گرہن آج لگے گا، پاکستان میں دن ہونے کے باعث یہ دکھائی نہیں دے گا۔ چاند گرہن کے دوران 14منٹ کے لئے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11 منٹ پر اور اختتام شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 26 مئی 2021ء کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔

چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوگا۔ 26 مئی کے چاند کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.