بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

‘امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں دہشتگردی بڑھے گی’

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل کامیاب نہ ہوا تو انتشار کا خدشہ ہے جس سے دہشتگردی بڑھے گی۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں دہشتگردی بڑھے گی  پاکستان  نے افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کیا، افغانستان میں انتشار سے پاکستان اور تاجکستان دونوں متاثر ہوں گے، افغان امن عمل کامیاب نہ ہوا تو انتشار کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجک صدر کے ساتھ بہت سیر حاصل گفتگو ہوئی، کوشش ہے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں، دونوں ممالک کومشترکہ چیلنجز کاسامنا ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارت  کو مقبوضہ کشمیر میں 5اگست کے اقدامات واپس  لینے چاہییں ، 5اگست کے اقدامات واپس لیے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاجک  صدر امام علی رحمان اور میری تاریخ  پیدائش ایک ہے، پاکستان اور تاجکستان  میں  تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے، تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ،  ثقافت  اورتعلیم کے شعبوں میں باہمی  تعاون   کریں گے، دفاعی ،تعلیم اور شعبہ ثقافت پر ایم اور یوز پر دستخط ہوئے ہیں۔

اس سے قبل صدر تاجکستان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے تاجک صدر کا استقبال کیا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدر و فود کی سطح پر بات چیت کی ، تاجک صدر اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.