بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہوگا،شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم  کا بہت نقصان ہوا ہے -اس بار امتحان ضرور ہوں گے اور بغیر امتحان لیے کسی کو پاس نہیں کیا جائے گاـ10 جولائی کے بعد سے ملک میں امتحانات کا   آغاز ہوگا-

چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کورونا کے پیشِ نظر موجودہ تعلیمی مسائل کا جائزہ لیا گیا اور فیصلوں پر مشاورت کی گئی-

اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  طلباء کی شکایت درست ہے کہ کورس مکمل نہیں ہوسکا ہے لہذا نویں اور دسویں کے میں صرف چار مضامین کے امتحان لیے جائیں گے-اختیاری مضامین کے علاوہ ریاضی کا امتحان دینا لازمی  ہوگا-

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں صرف اختیاری مضامین کے امتحان لیے جائیں گے ہماری کوشش ہوگی کے ستمبر کے دوسرے ہفتے تک تمام نتائج کا اعلان کردیا جائے- ملک میں او لیول کے امتحانات کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا-کورونا کی وجہ سے حکومت نے سخت فیصلے کیے ہیں -اساتذہ اور عملے کو ویکسین لگائی جائے گی اور  صرف ویکسین لگنے والے عملے کو ہی  امتحان گاہ میں جانے کی اجازت ہوگی-

وزیر تعلیم نے کہا امتحان لینے کا  فیصلہ اٹل ہے جسے تبدیل نہیں کیا جائے گا یہ تمام تر فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کیے ہیں-

You might also like

Comments are closed.