جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مریم نواز کی نیب درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ضمانت منسوخی کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

مریم نواز کی طرف سے اُن کے وکلاء نے اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں جواب داخل کروادیا۔

جواب میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے حقائق کو مسخ کرکے دانستہ طور پر غلط انداز میں پیش کیے گئے۔

مریم نواز کے جواب میں مزید کہا گیا کہ نیب کو حزب اختلاف کے خلاف پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے بطور آلہ استعمال کیا جارہا ہے۔

عدالت میں داخل کرائے گئے جواب میں یہ بھی کہا کہ نیب کے الزامات عکاسی کرتے ہیں کہ جیسے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال حکومت کے ترجمان ہوں۔

عدالتی جواب میں کہا گیا کہ 10 جنوری 2020ء کے کال اپ نوٹس کے تحریری جواب کے بعد نیب خاموش ہوگیا تھا۔

جواب میں مزید کہا کہ مریم نواز بلا امتیاز احتساب، اداروں کی آزادی اور قانون کی پیروی پر یقین رکھتی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.