بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگلا چیئرمین ایف بی آر کون؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اگلا چیئرمین کون ہو؟، اس کا فیصلہ اب تک نہ ہوسکا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق موجودہ چیئرمین جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو ختم ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق جاوید غنی کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزیراعظم عمران خان نے تاحال منظور نہیں کی ہے۔

دوسری طرف وزارت خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر کے لیے مزید 3 نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ممبران لینڈ ریونیو آپریشن ڈاکٹر اشفاق کا نام چیئرمین ایف بی آر کے لئے زیر غور ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ڈی جی کسٹم انٹیلی جینس اور کسٹم کی خاتون افسر کا نام بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے جاوید غنی کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی پھر خود ہی 3 نئے ناموں پر غور شروع کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.