بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انڈونیشیا ، بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد 157 ہوگئی

 انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں طوفانی بارشوں،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہونے والی اموات کی تعداد 157 ہوگئی۔

حکام کے مطابق انڈونیشیا میں مختلف حادثات میں 157اموات ہوئی ہیں جبکہ 70 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔

سیلابی صورتحال کے باعث دس ہزار کے قریب افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مشرقی تیمور میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.