بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تاجر ایکشن کمیٹی کا مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کا فیصلہ موخر

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ سے تاجروں کی کمشنر ہاؤس میں ملاقات کے بعد تاجر ایکشن کمیٹی نے مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کا فیصلہ پیر تک موخر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجر ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت سے مذاکرات کے بعد رات آٹھ بجے تک مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پیر تک نوٹی فکیشن جاری نہ ہوا تو  آٹھ بجے تک مارکٹیں کھولیں گے۔

جبکہ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیر تک تاجر احتجاج موخر کردیں، اس حوالے سے تاجر برادری کے مطالبات وزیر اعلیٰ سندھ تک پہنچا دیے ہیں، سندھ حکومت نے تمام فیصلے کورونا سے بچنے کے لیے کیے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ماکیٹیں آٹھ بجے کی خبریں غلط ہیں، آج تمام مارکیٹس 6بجے بند کردیں جائیں گی۔

You might also like

Comments are closed.