بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو بدلنے کیلئے بہت بڑی جدوجہد چل رہی ہے, وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن وبحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیاـ

منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سابق حکومت سے 3 گنا زیادہ سڑکیں بنائیں ہیں ، تعمیراتی شعبے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہواہے اورلوگوں کو روزگار مل رہاہے ،جب ہم آئے تو پہلے ہفتے ہی  اپوزیشن نے کہنا شروع کردیا  کہ کدھر ہے نیا پاکستان ،ہم نے ڈھائی سال بڑے صبر سے گزارے، ہمیں بڑے مشکل وقت سے گزرنا پڑا-آج لودھراں تا ملتان روڈ کی بحالی کا سنگ بنیاد ہماری جانب سے مخالفین کو جواب ہے-

عمران  خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں، بہت جلد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی ملے گی- پہلی بار ملک میں 10ارب درخت لگارہے ہیں-ماضی کی حکومتوں نے ڈیمز ،ماحولیات اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں کیے-وزیر مواصلات مراد سعید کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ مراد سعید نے پہلی بار بتایا ہے کہ سڑکے بنانے کے علاوہ حکومتوں کی اور بھی ذمہ داریاں ہیں-

اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی چوریاں سامنے آرہی ہیں اس لیے حکومت گرانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو کہہ رہے ہیں کہ حکومت گرا دیں، ان کی کوشش ہے حکومت کو کسی نہ کسی طرح گرا دیں  آزادی کی تحریک میں قائداعظم کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، مافیاز کا واحد مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے، مشکل وقت سے نکل چکے،اب پاکستان مسلسل ترقی کرے گا-

عمران خان نے  کہا کہ اسٹیٹس کو کا نظام جدوجہد کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا، کورونا کے دوران پاکستان نے بھارت سے بہتر اقدامات کیے، پہلا سال معاشی استحکام ،دوسرا کورونا سے نمٹنے میں گزرا،پاکستان کو بدلنے کیلئے بہت بڑی جدوجہد چل رہی ہے، پاکستان کی یہ جدوجہد مستقبل کیلئے بہت اہم ہے، خوشحال ملک دیکھ لیں وہاں قانون کی حکمرانی ہے

انہوں نے  مزید  کہا کہ ایسا تاثر پیدا کیا گیا کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان بن جائےگا، کوئی بھی معاشرہ کوشش کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اپوزیشن نے تو تنقید کرنی ہے  یہ بات جان لیں میں این آر او نہیں دوں گا-

You might also like

Comments are closed.