بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو بلیک میل کرنے والا اتحاد کرچی کرچی ہوگیا، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بلیک میل کرنے والا اتحاد کرچی کرچی ہوگیا۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے علیحدگی کے اعلان کے بعد فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ردِ عمل سامنے آگیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد ملک یا قوم کے لیے نہیں بنا تھا، یہ اتحاد وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کے ایک ایجنڈے پر بنا تھا۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ جنھوں نے شوکاز نوٹس دیا انھوں نے خود ہی پی ڈی ایم کے خاتمے کا اعلان کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان اس اتحاد کے آگے ڈٹ کر کھڑے رہے، حقیقت سامنے آگئی، ایک ایک اتحادی ٹوٹ کر اپوزیشن کا اتحاد کرچی کرچی ہو گیا۔

انھوں نے کہا کہ گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں، ہم نے اب اس اتحاد کو ڈسکس نہیں کرنا۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان سے پہلے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کرنی ہے، کورونا وبا سے نکلنے کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.