بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی اے پی کی حمایت لینے کا فیصلہ بلاول بھٹو کا تھا، یوسف گیلانی

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی حمایت لینے کا فیصلہ بلاول بھٹو کا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بی اے پی کے 4 ناراض ارکان نے بلاول بھٹو سے رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ یا اپوزیشن لیڈر کی نشست میں دلچسپی نہیں تھی، بی اے پی کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ بھی پارٹی چیئرمین کا ہی تھا۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو برقرار رہنا چاہیے، پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ استعفوں سے مشروط ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ غیرمتوقع طور پر سامنے آیا، استعفے دے دیے جائیں گے تو اس کے بعد کیا ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) بھی استعفوں کے بعد کی صورتحال سے متعلق سوال پوچھے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.