بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 28 لاکھ 74 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 24 لاکھ 37 ہزار 230 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 74 ہزار 232 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 28 لاکھ 2 ہزار 451 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 98 ہزار 451 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار 547 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 69 ہزار 282 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 14 لاکھ 96 ہزار 976 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 69 ہزار 132 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 767 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 40 لاکھ 58 ہزار 562 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 33 ہزار 153 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 30 لاکھ 23 ہزار 189 ہو گئی۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال ےسے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 65 ہزار 577 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 26 لاکھ 86 ہزار 49 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 953 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 103 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 96 ہزار 875 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 48 لاکھ 33 ہزار 263 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 717 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 89 ہزار 540 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 862 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 62 ہزار 150 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 326 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 36 لاکھ 78 ہزار 944 ہزار ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 32 ہزار 456 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 35 لاکھ 29 ہزار 601 ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 783 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 11 ہزار 325 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 630 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 29 لاکھ 3 ہزار 36 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 704 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 93 ہزار 377 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 92 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 329 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 953 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 103 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 924 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 665 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 4 لاکھ 93 ہزار 362 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 63 ہزار 102 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 18 ہزار 158 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.