جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

یوسف گیلانی کے انٹرویو پر صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی وضاحت

یوسف رضا گیلانی کے انٹرویو سے متعلق اُن کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی نے وضاحت کردی۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے انٹرویو کے دوران کہیں بھی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی حمایت کا اعتراف نہیں کیا۔

علی قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے وہی کہا جو بلاول بھٹو زرداری نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے واضح الفاط میں دلاور خان کی قیادت میں آزاد سینیٹرز کے گروپ کا تذکرہ کیا۔

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ دلاور خان کی قیادت میں آزاد سینیٹرز نے اپنی حمایت کے لیے پی پی کی قیادت سے رابطہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی گفتگو سنی جائے تو بات واضح ہوجائے گی، مگر افسوس کہ اس بات پر تنازع کھڑا کیا جارہا ہے۔

علی قاسم گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن کے معمولی اختلافات کے پیچھے پڑ کر سلیکٹڈ وزیراعظم کو کھلی چھوٹ نہیں ملنی چاہیے۔

اس سے قبل نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کےلیے بی اے پی کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی اے پی کے ناراض ارکان نے بلاول بھٹو سے رابطہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.