جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

درست مردم شماری سندھ کے مفاد میں ہے، مفتی منیب

معروف اسلامک اسکالر مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی میں درست مردم شماری سندھ کے مفاد میں بھی ہے، کراچی میں درست مردم شماری سے سندھ کی قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھ سکتی ہیں۔مفتی منیب نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں مردم شماری…

فرانس میں 2 رہائشی عمارتیں گرنے کا واقعہ، 2 افراد ہلاک

فرانس کے شہر مارسیلے میں دھماکے کے بعد دو رہائشی عمارتیں گرنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارتیں گرنے کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، عمارتوں کے ملبے تلے 6 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔مقامی حکام کے…

دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی

دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ کے مطابق، دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی ہے یعنی دنیا کی 25 فیصد آبادی کا مذہب اسلام ہے۔اس طرح  عیسائیت کے بعد اسلام  8 ارب سے زائد آبادی…

سینیٹ: تمام اسمبلیوں کے انتخابات 1 ہی دن کرانے کی قرار داد منظور

سینیٹ نے تمام اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار داد منظور کر لی۔سینیٹ اجلاس کے دوران تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار داد سینیٹر طاہر بزنجو نے پیش کی۔طاہر بزنجو کی قرار دار میں کہا گیا ہے کہ معاشی استحکام کے…

پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی کو کام سے فوری روکنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائی نے کورٹ تحریکِ انصاف کے وکیل کی جے آئی ٹی کو کام سے فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالتِ عالیہ میں زمان پارک میں پولیس پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکنے کے الزام کی تحقیقات کےمعاملے کی سماعت ہوئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس…

جسٹس فائز کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے وفاقی حکومت کی کیوریٹو ریویو پٹیشن کو واپس لینے کی درخواست پر ان چیمبر سماعت کی۔اٹارنی جنرل منصور اعوان چیف…

بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث ہو رہی ہے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث ہو رہی ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کئی ماہ سے…

علی امین گنڈاپور کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔علی امین گنڈاپور کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کے روبرو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا…

افغانستان کیخلاف تمام نوجوان بھیجنا ٹھیک نہیں تھا، سابق چیف سلیکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشن میں فل اسٹرینتھ افغانستان کے خلاف تمام نوجوان بھیجنا ٹھیک نہیں تھا۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو چانس یا سینئرز کو آرام…

سیکریٹری خزانہ یعقوب حامد شیخ امریکا پہنچ گئے

سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ امریکا پہنچ گئے، انہیں سپریم کورٹ کی ہدایت پر آج پیش ہونا تھا۔حامد یعقوب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی میٹنگ میں شرکت کرنے امریکا گئے ہیں۔سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کا دورۂ امریکا 16 اپریل کو ختم ہو…

ضروری ہے کہ قرار داد پیش کرنے سے پہلے ہوم ورک کیا جائے، شازیہ مری

وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ قراداد پیش کرنے سے پہلے ہوم ورک کیا جائے، سب سے پہلے مانیٹری ایلوکیشن دیکھی جاتی ہے۔سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شازیہ…

پروفیسر ڈاکٹر نورین مجاہد نے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پروفیسر ڈاکٹر نورین مجاہد نے آج اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر (اے آر سی) جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔انہوں نے یہ چارج ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر نصرت ادریس سے لیا، جن کے پاس اس عہدے کا اضافی چارج تھا۔ …

ناسا نے فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

پیساڈینا، کیلیفورنیا: گزشتہ برسوں میں ناسا نے ارضی و فضائی آلودگی پر نظر رکھنے کے لیے کئی سیٹلائٹ بنائے اور مدار میں بھیجے ہیں جبکہ اب ٹیمپو نامی ایک نیا سیٹلائٹ شمالی امریکا پر نظر رکھے گا۔ ’ٹروپوسفیرک ایمیشن مانیٹرنگ آف پلیوشن…

فلیٹ سے خاتون کی ڈھائی سال پرانی لاش برآمد: ’میں فون کر کے کہتی رہی کہ فلیٹ سے مردے کی بو آ رہی ہے‘

فلیٹ سے خاتون کی ڈھائی سال پرانی لاش برآمد: ’میں فون کر کے کہتی رہی کہ فلیٹ سے مردے کی بو آ رہی ہے‘،تصویر کا ذریعہBBC/PHIL COOMES،تصویر کا کیپشنآڈری کہتی ہیں کہ شیلا کے پڑوسیوں نے حکام کو متنبہ کرنے کی بار بار کوشش کیمضمون کی تفصیلمصنف,…

بھارت نے سری نگر میں G20 اجلاس بلا لیا، چین و پاکستان نظر انداز

چین اور پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس بلا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جی 20 اجلاس 22 سے 24 مئی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہو گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے بھارت کے…

شاہ محمود قریشی کی 2 کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 2 کیسز میں عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی، جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونجنے لگے۔اپنے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری پر درج 2 مقدمات کی سماعت کے…

امام کا بلی سے حسن سلوک، حکومتِ الجزائر نے امام کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا

الجزائر حکومت نے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کو بلی سے حسن سلوک سے پیش آنے پر اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی تھی جس میں ایک امام کے کندھوں پر دوران تراویح بلی چڑھ کر بیٹھ…

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی۔ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل بینچ حکومتی اپیل پر سماعت…

امریکا: نیو جرسی کی مسجد میں دورانِ نماز امام پر چاقو سے حملہ

امریکا کی ریاست نیو جرسی کی پیسائیک کاؤنٹی میں واقع مسجد جامع عمر بن الخطاب میں فجر کی نماز کے دوران امام پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں مذکورہ 65 سالہ امامِ مسجد سید النقیب زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت…

عثمان بزدار کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر جج برہم

احتساب عدالت لاہور کے جج آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر برہم ہو گئے۔احتساب عدالت نمبر 4 کے جج سجاد احمد شیخ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عثمان بزدار کی…