جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

گوادر میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گوادر میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے حملہ آج صبح 10 بجے کے قریب کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی ہر ناپاک کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.