جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

سکھر میں صحافی جان محمد مہر قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل

سکھر میں صحافی جان محمد مہر قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی غلام نبی شیخ کی جگہ انسپکٹر مسلم شیخ کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔

جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہے، مقدمے میں گرفتار 2 ملزمان کو اب تک انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.