اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

سرفراز بگٹی نے اختر مینگل کی نگراں وزیراعظم کی مخالفت کو کھلا تضاد قرار دیدیا

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل کے بیان پربلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں بی اے پی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے اختر مینگل کی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی مخالفت کو کھلا تضاد قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختر مینگل نے بی اے پی کے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی حمایت کی تھی۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ بی اے پی کے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ کی حمایت کے بعد نگراں وزیراعظم کی مخالفت کرنا کیا کھلا تضاد نہیں ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ اختر مینگل جیسے بزرگ سیاستدان سے امید ہے کہ وہ اپنے رویے پر نظرثانی کریں گے۔

اختر مینگل نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے متعلق سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف کو خط لکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.