جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیراعظم اگلے ہفتے قطر اور امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سینئر وزرا، سول و فوجی افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے دورے میں ایل این جی سپلائز اور موخر ادائیگیوں کا معاملہ…

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم 298 رنز بناسکی۔ روٹرڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے…

پیٹرول قیمتوں پر تنقید کیلئے میں ایک آسان ہدف ہوں، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول قیمتوں پر تنقید کے لیے میں ایک آسان ہدف ہوں لیکن کوئی بات نہیں۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول قیمت بڑھانے پر آصف علی زرداری کی ناراضی کے سوال کا جواب دے دیا۔ایک بیان میں مفتاح…

پی ڈی ایم حکومت بےحس ہوچکی ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت بےحس ہوچکی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم، پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت نے ظلم کی انتہا کردی۔امیر…

سعودی عرب ٹریفک حادثہ: جاں بحق پاکستانی مزدوروں کی میتیں وطن روانہ

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی مزدوروں کی میتیں وطن روانہ کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ورکرز کی گاڑی بڑے ٹرالر سے ٹکراگئی تھی۔ حادثے میں خیر زمین، طیب، سعیداللّٰہ، فضل حیات، حیات خان اور حکیم خان…

اعجاز الحق کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ (ض) کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔مسلم لیگ ضیاء اور پی ٹی آئی کے درمیان چشتیاں بہاولنگر میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخابی معاہدہ ہوگیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی…

بھارت کو بھی پی ایس ایل بھا گیا، جرسی کیلئے لوگو کاپی کرڈالا

پاکستانی کرکٹ برانڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا بخار بھارتیوں پر بھی چڑھ گیا جس کا ثبوت انہوں نے اپنی ٹیم کی جرسی میں دے ڈالا۔ بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی ٹیم کی نئی اعزازی جرسی متعارف کروائی گئی ہے۔ لیکن یہاں…

مفتاح اسماعیل کا پارٹی کی نجی میٹنگ پر بات کرنے سے انکار

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی کی نجی میٹنگ پر بات کرنے سے انکار کردیا اور فکس ٹیکس لگانے کی غلطی کا اعتراف کرلیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یکم اگست کو پیٹرول پر لیوی لگائی تھی،…

عام انتخابات میں نواز شریف پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب میں پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ…

کراچی: انڈیپینڈنٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ ڈی ایس پی چوہدری سہیل فیض نے جیت لی

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے انڈیپینڈنٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی۔گلشن اقبال کے فزیکل کالج میں منعقدہ چیمپئن شپ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔گولڈن جوبلی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 4 روز جاری رہی، فائنل منگل کی رات کھیلا گیا۔ڈی ایس پی سہیل…

بھٹکی ہوئی انڈس ڈولفن کو ریسکیو کرلیا گیا

‏سندھ وائلڈ لائف نے روہڑی کینال میں بھٹکی ہوئی انڈس ڈولفن کو ریسکیو کرلیا، 25 کے لگ بھگ پروفیشنل ڈائیورز کی ٹیم نے ڈولفن کو ریسکیو کیا۔سکھر بیراج سے راستہ بھٹک کر روہڑی کینال خیرپور پہنچنے والی نایاب انڈس ڈولفن کو 4 گھنٹےطویل ریسکیو…

پی ٹی آئی سینیٹرز پر مشتمل وفد کا دورہ اڈیالہ جیل، شہباز گل سے ملاقات

رہنما تحریک انصاف سینیٹر شہزاد وسیم کی زیرِ قیادت 7 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جہاں وفد نے ڈاکٹر شہباز گل سے ملاقات کی۔  وفد میں سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی، سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر سیف اللّٰہ…

اصولاً نواز شریف کو واپسی پر جیل آنا چاہیے، سینیٹر ولید اقبال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اصولاً واپسی پر جیل ہی آنا چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ نواز شریف جیل سے علاج کے لیے بیرون ملک گئے…

اسلامی یکجہتی گیمز: سوئمنگ مقابلہ، بسمہ خان فائنل میں پہنچ گئیں

اسلامی یکجہتی گیمز کے سوئمنگ مقابلوں میں خواتین کے 100 میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں بسمہ خان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بسمہ خان نے ابتدائی ہیٹس میں 1:09.38 کی ٹائمنگ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔دوسری جانب خواتین کے 100 میٹر بریسٹ…