17 year old hookup cd hookups in cochise county funny will send nudes in 20 minutes no hookups dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعجاز الحق کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ (ض) کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

مسلم لیگ ضیاء اور پی ٹی آئی کے درمیان چشتیاں بہاولنگر میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخابی معاہدہ ہوگیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی۔

اعلامیے کے مطابق ملک مظفر دونوں جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے، ض لیگ  کے امیدوار کاشف ثناء نے پارٹی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی۔

دوران ملاقات اعجاز الحق نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور موجودہ حکومت ملک میں اسے مہنگا کر رہی ہے۔

اعجاز الحق نے یہ بھی کہا کہ تمام بحرانوں کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، جلد الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو خدانخواستہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.