بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھٹکی ہوئی انڈس ڈولفن کو ریسکیو کرلیا گیا

‏سندھ وائلڈ لائف نے روہڑی کینال میں بھٹکی ہوئی انڈس ڈولفن کو ریسکیو کرلیا، 25 کے لگ بھگ پروفیشنل ڈائیورز کی ٹیم نے ڈولفن کو ریسکیو کیا۔

سکھر بیراج سے راستہ بھٹک کر روہڑی کینال خیرپور پہنچنے والی نایاب انڈس ڈولفن کو 4 گھنٹےطویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے تحفظ فراہم کیا گیا۔

بھٹکی ہوئی انڈس ڈولفن کا جالوں اور ریگولیٹر گیٹس میں پھنسنے کے خطرات ہوتے ہیں۔

2019 کے سروے کے مطابق انڈس ڈولفن دریائے سندھ میں 1419 کی تعداد میں موجود ہیں۔

انڈس ڈولفن گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے درمیان گدلے پانی میں رہتی ہے۔

سندھ وائلڈ لائف کی ریسکیو ٹیم کے انچارج عدنان حامد کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی جانے والی ڈولفن کو سکھر روہڑی کےمقام "ستین جو آستان” کے پاس بحفاظت ریلیز کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.