اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹر لگ گئے

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹر لگ گئے، پوسٹروں پر قائد اعظم، علامہ اقبال اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹر سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے ہیں۔

پوسٹروں پر پاکستانی عوام کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔

پوسٹروں پر لکھا گیا ہے کہ کشمیری اپنے آپ کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں اور بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.